وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کی فوری روک تھام اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر نہتے فلسطینی عوام کی آواز بلند کی ہے اور 1967 کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے مؤقف کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ اسلامی ممالک فلسطین میں جنگ بندی کیلئے سرگرم ہیں اور امید ہے یہ کوششیں جلد کامیاب ہوں گی۔

وزیراعظم نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں، بالخصوص سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے حکومت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور پاکستانی شہریوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے. وزیر اعظم

وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے، وزیراعظم

شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم

حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی، وزیراعظم

ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھے. وزیر اعظم

سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے. وزیر اعظم

اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top